Call us: +91 7404427252

: ہمارا تعارف


تاج الشریعہ آن لائن اسلامک انسٹی ٹیوٹ (انٹر نیشنل) جدید نظام تعلیم پر مشتمل درس نظامی کا تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کا مقصد نئی نسل کو عربی ودینی علوم سے آراستہ کرنا اور ان کی علمی تربیت کرنا ہے۔ جو لوگ مختلف وبائی امراض کے سبب یا دیگر گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر کسی دینی درسگاہ میں وقت نہیں دے سکتے ان کے لیے گھر بیٹھے معیاری دینی علوم سکھانے اور ان کے مناسب ومعاون عصری علوم سے روشناس کرانے کا انتظام وانصرام کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ نیز اس ادارے سے ہماری قوم کے وہ حضرات بھی علمی تربیت حاصل کرسکیں گے جو عصری درسگاہوں سے فارغ ہوکر دینی تعلیم کے حصول کے خواہش مند ہیں،یا جولوگ ملازمت کے سبب مدارس کا رخ نہیں کرسکتے، خصوصاً ہماری بہنیں جوگھر سے باہر نہیں جاسکتیں وہ اس نظام تعلیم سے گھر بیٹھے مستفید ہوسکتی ہیں۔

یہ انسٹی ٹیوٹ ایک عظیم (مجوزہ)دینی ادارے ”جامعہ امام اعظم“ کا آن لائن شعبہ ہے۔ جس کا قیام مارچ 2021میں نبیرہئ صدرالشریعہ حضرت مفتی فیضان المصطفیٰ قادری رضوی امجدی کے ذریعہ عمل میں آیا۔ اس کا اصل ہدف جدید نظم وضبط اور معاصر منہج تعلیم کے ساتھ دینی علوم کا فروغ ہے۔ یہ ادارہ اور اس کی تما م علمی سرگرمیاں اصول میں مسلک اہل سنت وجماعت (ماتریدی/اشعری) اور فروع میں مذہب امام اعظم ابوحنیفہ کی حدود میں ہوں گی، جن کی ترجمانی امام اہل سنت مجدد دین وملت امام احمد رضا قدس سرہ نے اپنی تصنیفات میں فرمائی ہے، یعنی یہ ادارہ مسلک اعلیٰ حضرت کا پابندہوگا۔