Call us: +91 7404427252
طلبہ وطالبات کے لیے گھر بیٹھے معیاری دینی تعلیم حاصل کرنے کا حسین موقع                 درس نظامی جدید ترتیب اورپانچ عصری مضامین کے ساتھ                 ابتدائی درجات میں عربی اورانگریزی زبان وادب کا خاص اہتمام                 تربیت یافتہ مدرسین کے ذریعہ وقت کی پابندی کے ساتھ درس وتربیت

اعدادیہ، اولی، ثانیہ، ثالثہ، رابعہ اور تخصص فی الفقہ کا داخلہ جاری ہے۔فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18 مارچ 2022

: تعارف / مشن


تاج الشریعہ آن لائن اسلامک انسٹی ٹیوٹ (انٹر نیشنل) درس نظامی کا جدید فاصلاتی نظام تعلیم ہے، جس کو ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ترتیب دیاگیا ہے۔ اس میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ طلبہ وطالبات کو گھر بیٹھے دینی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، اس نظام تعلیم کو اس نہج پر مرتب کیا گیا ہے کہ آن لائن تعلیم کی جو خامیاں ہیں ان پر قابو پایا جاسکے اور طلبہ وطالبات کی علمی نشوونما اور استعداد میں کوئی کمی یا سست روی نہ رہے۔ مرشد عوام وخواص وارثِ علوم اعلیٰ حضرت امام الفقہا ء والمتکلمین تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی اختر رضا خاں ازہری علیہ الرحمۃ والرضوان کے نام کی نسبت اس ادارے کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے۔ ان کی شخصیت کا پورا تعارف ہی اس ادارے کا تعارف ہے۔ اسی نسبت کی بنا پر یقین ہے کہ یہ ادارہ مسلک اعلیٰ حضرت کا ترجمان بن کر قوم وملت کی خدمت انجام دے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔

اپنی نوعیت کا ملک کا یہ اولین ادارہ ہے، جس میں درس نظامی کی باقاعدہ آن لائن تعلیم ہوگی، اور کچھ اضافی عصری مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔ جولوگ وقتی حالات کے سبب اپنے گھر سے سفر کرکے نہیں آسکتے لیکن بعد میں آسکتے ہیں وہ فی الحال اس آن لائن انسٹی ٹیوت میں داخلہ لے کر گھر بیٹھے معیاری دینی تعلیم کے حصول کا سلسلہ شروع کردیں۔

دوسال کا کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والوں کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ بغیر امتحانِ داخلہ آف لائن کلاس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اور جو لوگ آن لائن ہی مکمل کرنا چاہیں وہ اسی طرح جاری رکھیں۔ لیکن ہم چاہیں گے کہ ایسے تمام طلبا ء جودرس نظامی آن لائن کورس میں داخلہ لینا چاہیں وہ آخر میں کم از کم دوسال درس گاہ میں حاضر ہوکر تعلیم مکمل کریں۔

: نصاب تعلیم

اس کا نصاب تعلیم ملک کے بڑے اداروں کے نصاب تعلیم کا خلاصہ ہے۔ ساتھ ہی پانچ عصری مضامین بھی لازمی طور پر شامل کیے گئے ہیں، جو ہمارے نظام تعلیم کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔

: کورس کی ترتیب

۔ (۱) وسطانیہ (۲) فوقانیہ، (۳)عالمیت، (۴)فضیلت،(۵) تخصص۔ ہر کورس دوسال پر مشتمل ہوگا۔ اولیٰ ثانیہ کو وسطانیہ اور ثالثہ رابعہ کو فوقانیہ اس لیے نام دیا ہے تاکہ دودوسال پر کورس کو تقسیم کیا جاسکے جس سے امید ہے کو ملک وبیرون ملک کے جامعات سے معادلہ اور الحاق میں آسانی ہوگی۔

علوم آلیہ: نحووصرف وبلاغت کے ساتھ عربی زبان وادب،انگریزی زبان وادب پڑھنے لکھنے اور بولنے پر کنٹرول دیاجائے گا،منطق وفلسفہ مبادیات سے متوسطات تک داخل ہوں گے۔ علوم عصریہ: پھر ان کی جگہ عصری علوم فزکس، بائیولوجی، جغرافیہ، ریاضی اور تاریخ مبادیات سے متوسطات تک مختلف سالوں میں پڑھائے جائیں گے۔

علوم دینیہ: دینی علوم میں اصول دین(عقائد وکلام)، علوم قرآن(ترجمہ وتفسیر واصول تفسیر)، علوم حدیث(حدیث واصول حدیث وفن جرح وتعدیل)، فقہ واصول فقہ اور سیرت شامل ہوں گے۔ ان میں مرکزی مضامین کے درس کی ترتیب یوں ہوگی کہ تمام ابواب کا احاطہ ہوسکے۔ اور کسی موضوع سے طالب علم ناآشنا نہ رہے۔

: مدرسین

ا ن مضامین کی تدریس کے لیے تربیت یافتہ باصلاحیت مدرسین کی ایک ٹیم ہوگی جنھیں آن لائن کلاس کے نشیب وفراز کا تجربہ ہوگا،درس میں حاضری اورمشق وتمرن کے لیے حکمت عملی تیارکی جائے گی، تاکہ طلبہ کے علمی نشوونمامیں فرق نہ پڑے، اور استعدادروز افزوں رہے۔ اس کاتفصیلی نصاب تعلیم جلد ہی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیاجائے گا۔ دیگر سوالات کے لیے ملک کے مختلف خطوں میں موجود ادارے کے ترجمانوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان حضرات کی لسٹ نیچے دیدی گئی ہے۔ نیچے دیے گئے ای میل پربھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

: داخلہ فارم

فارم بھرنے کے لیے ہماری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور فارم بھر کر ای میل یا واٹس ایپ کردیں۔ اس کے بعد دیگر تفصیلات بتادی جائیں گی۔

: الحاق

یہ آن لائن ادارہ ملک وبیرونِ ملک کے مشہور دینی وعصری اداروں سے ملحق ہوگا۔

:ذیلی پروگرام

: اس کے متعد د ذیلی پروگرام ہیں جو ساتھ ساتھ جاری رہیں گے، مثلاً

مختصر خصوصی کورس: جو دو سے آٹھ ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور کسی ایک کتاب یا موضوع پر سیر حاصل درس ہوگا، مثلاً علم توقیت، علم میراث، علم کلام، اصولِ افتا، وغیرہ۔ اس کا اعلان ماہ بماہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر کیاجائے گا۔

تعلیمی ورک شاپ: مختلف شہروں میں یک روزہ،تین روزہ یا ہفت روزہ تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد ہوگا، جہاں ہماری تربیتی ٹیم پہنچ کر منتخب عناوین اورموضوعات پر لکچرس اورٹریننگ کا اہتمام کرے گی۔ اور اس علاقے کے طلبہ وطالبات کی ان کے جاری موضوعات پر تربیت کرے گی۔

شعبہ ئ نصاب تعلیم: ملک کے مختلف گوشوں میں جاری چھوٹے مدار س ومکاتب، وائمہ کورس وتعلیم بالغاں، وتعلیم نسواں، وغیرہ کے لیے جن حضرات کو اپنے خطے کے تقاضوں کے مطابق نصابِ تعلیم کی ضرورت ہو ان کے لیے ہمارے پاس نصاب سازی کے ماہرین کی ٹیم موجود ہوگی، جوحسب ضرورت نصاب تیار کرکے دیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور اس کے ذریعہ نئی نسل کی اچھی علمی تربیت انجام پائے۔ آمین

:برائے رابطہ

+91 8160540192: گجرات: مفتی محمد قاسم مصباحی (کھمبات)

+91 9883264118 : ہوڑہ : مفتی وفاء المصطفی امجدی

8630020081: حیدرآباد: مولانا محمد سہیل امجدی

9886512859: بنگلور: مولانا فیاض احمد مصباحی

+91 8090041786: لکھنؤ: مولانا خورشید رضا مصباحی

9506646664: فیض آباد: مولانا محمدفراز حسین امجدی

+91 8960195479 : بنارس: مفتی امتیاز احمد امجدی

+91 7873513408 : جمشید پور: مفتی شمیم احمد مصباحی

+91 9113426815: سیتامڑھی: مولانا فقیہ القمر ثقافی

+91 9430866584: مدھوبنی : مولانا ریحان رضا انجم مصباحی

+91 9005841425: گیا: مفتی داود احمد مصباحی

+91 9304929356 : مدھوپور: مفتی صفی اللہ مصباحی

+91 9523158894: ہزاریباغ: مولانا ممتاز احمد ثقافی

+91 8258863312: گوہاٹی : مفتی شاہد رضا ازہری

+91 9365384370: آسام: مولانا مفیض الدین (ڈبروگڑھ)

+91 9612609102 :شیلانگ: مولانا فیروز رضوی

کرالا : مولانا طارق انور مصباحی :9513209853

ممبئی : مفتی مقصود اختر قادری : 7021457796

+91 9860564786 ممبئی : مولانا عدنان اختر امجدی

+918169433924: ممبئی : مولانا فہیم اختر قادری

+91 8169450290 : ممبئی :مفتی وسیم اختر قادری

+91 8830391841 : بھیونڈی: مولانا رضاء المصطفیٰ امجدی

+91 9903216108:کلکتہ : مولانا قمر الدین مصباحی

+91 9903891270: ہوڑہ : مولانا محمد شفیع عالم

+91 9732553183: مدنا پور: مولانا عبدالغفور صاحب

+91 9910766704: دہلی : مولوی محمد ریاض القادری

+919024157372: اجمیر شریف: نظام الدین رضوی

+91 9414284619: کوٹہ : مولاناشمیم اشرف رضوی

+91 9928108629: باسنی: مولانا داؤد امجدی

+918078621525: بیکانیر: مولانا غلام ذی النورین صاحب

+91 7980089419: دھام نگر: علامہ محمد حنیف حبیبی

8733841717: احمد آباد: حافظ محمد یوسف رضوی